HasbunAllaah

Category: Misc

  • Solution to the Current Issues of Muslim Ummah from the Seerah of our Noble Prophet (saws)

    Solution to the Current Issues of Muslim Ummah from the Seerah of our Noble Prophet (saws)

    [gn_spacer size=”5″]

    Ummat e Muslima kay Maujooda Masayel ka Hal Seerat Tayyabah ki Roshni mein

    Solution to the Current Issues of Muslim Ummah from the Seerah of our Noble Prophet (saws)

    Author: Dr. Sohaib Hassan

    In this book, the author presents the solutions of the current issues and misery that our Ummah is going through after mentioning the root cause behind it.

    [gn_spacer size=”10″]
    عنوان: امت مسلمہ کے موجودہ مسائل اور ان کا حل سیرت طیبہ کی روشنی میں
    مصنف :ڈاکٹر صہیب حسن


    مختصر بیان:جب ہم دنیا کے موجودہ معاشی، سیاسی، سماجی، ثقافتی اور تہذیبی منظرنامہ پر نظر ڈالتے اور پھر پیچھے مڑ کر اپنے ماضی کی تاریخ میں جھانکتے ہیں تو اندازہ ہوتا ہے کہ اُسلوبِ حیات میں غیر معمولی تبدیلیاں آچکی ہیں۔ ایسے تغیرات مسلسل رونما ہورہے ہیں جن کا قبل ازیں تصور بھی نہیں کیاجاسکتا تھا۔ ابلاغِ عامہ اور ترسیل معلومات کے ایسے ایسے ذرائع اور وسائل ایجاد ہو رہے ہیں جن سے ہماری گذشتہ نسلوں کو سابقہ پیش نہیں آیا۔امت مسلمہ آج سے ایک سو سال قبل جس نو آبادیاتی نظام میں جکڑی،بے بسی اور بے چارگی کی تصویر بنی ہوئی تھی۔آج 57 آزاد ممالک کی شکل میں قوت ،عددی اکثریت اور قدرتی وسائل سے مالا مال ہونے کے باوجود ذلت ،عاجزی اور درماندگی میں اسی مقام پر کھڑی ہے جہاں سوسال پہلے کھڑی تھی۔عالم کفر کی اس منہ زور یلغار کے سامنے بند باندھنے کی کوئی حکمت ِ عملی اس وقت تک کامیاب نہیں ہوسکتی جب تک ہم خود اسی تکنیکی مہارت سے آراستہ ہو کر اپنی تہذیب و ثقافت کے توانا پہلوؤں کو دنیا کے سامنے نہیں لاتے۔ محض وعظ و تلقین یا غیر حقیقت پسندانہ دفاعی حربوں کے ذریعے اس یلغار کو روکنا ممکن نہیں۔ ہمیں چاہئے کہ ہم قرآن و سنت کی تعلیمات، اسلام کے انسانیت نواز پیغام اور اپنی روشن تہذیبی اَقدار کو پوری قوت اور خود اعتماد ی کے ساتھ دنیا پر آشکارا کریں۔ زیرتبصرہ کتاب ” امت مسلمہ کے موجودہ مسائل اور ان کا حل،سیرت طیبہ کی روشنی میں “پاکستان کے معروف عالم دین اور دانشور محترم ڈاکٹر صہیب حسن کی تصنیف ہے،جو درحقیقت ایک علمی مقالہ ہے جو انہوں نے بہاولپوراسلامک یونیورسٹی میں پیش کرنے کے لئے تیار کیا تھا،اور پھر ماہنامہ محدث لاہور میں بھی چھپا تھا۔مقالے کی اہمیت کے پیش نظر اسے زیور طباعت سے آراستہ کر دیا گیا ہے جو امت مسلمہ کے زوال کے اسباب اور ان کے حل پر روشنی ڈالتا ہے۔اللہ تعالی سے دعا ہے کہ مولف کی اس محنت کو قبول فرمائے اور امت مسلمہ کو عزت ومقام عطا فرمائے ۔آمین

    [gn_spacer size=”10″]

    [ddownload id=”66292″ text=”Download Book”] Size: [ddownload_size id=”66292″] | Downloaded [ddownload_count id=”66292″] times

    [gn_divider]

  • Jahannum mein Lay Janay Wali Majlisein

    Jahannum mein Lay Janay Wali Majlisein

    [gn_spacer size=”15″]

    [captionpix imgsrc=”http://www.hasbunallaah.com/wp-content/uploads/JahannumWalayAamal344.jpg” theme=”chain” width=”250″ align=”center”]
    [gn_spacer size=”5″]

    Jahannum mein Lay Janay Wali Majlisein

    This book is an Urdu translation of Arabic book which mentions in detail a man’s speech, deeds and behavior while attending gatherings of his normal day life such as with his close relatives, loved ones, relatives and business partners. Which things are to be kept in mind when becoming a part of such gatherings, while at the same time preventing oneself from factors that could lead him to Jahannum, all this the noble author has presented in this beautiful book in the light of Qur’an and Sunnah.

    عنوان:جہنم میں لے جانے والی مجلسیں
    مصنف :شیخ عدنان طرشہ
    مترجم: ابوالقاسم محمود احمد تبسم


    مختصر بیان:انسان شروع سےہی اس دنیا میں تمدنی او رمجلسی زندگی گزارتا آیا ہے پیدا ہونے سے لے کر مرنے تک اسے زندگی میں ہر دم مختلف مجلسوں سے واسطہ پڑتا ہے خاندان ،برادری اور معاشرے کی یہ مجالس جہاں ا س کے اقبال میں بلندی ،عزت وشہرت میں اضافے او ر نیک نامی کا باغث بنتی ہیں وہیں اس کی بدنامی ،ذلت اور بے عزتی کاباعث بنتی ہیں انسان کو ان مجلسوں میں شریک ہو کر کیسا رویہ اختیار کرناچاہیے کہ جو اسے لوگوں کی نظروں میں ایسا وقار اور عزت وتکریم والا مقام بخش دے کہ لوگ اس کے مرنے کے بعد بھی اسے یاد رکھیں ۔ زیر نظر کتاب جوکہ ایک عربی کتاب کا ترجمہ ہے اس میں ایسی ہی باتوں او ر امور قبیحہ کی نشاندہی کی گئی ہے کہ جو روزمرہ کی یاروں ،دوستوں ، عزیزوں، رشتہ داروں ،کاروباری شراکت داروں وغیرہ کے ساتھ مل بیٹھ کر گفتگو کرنے کی مجلسوں میں سرانجام دئیے جاتے ہیں فاضل مصنف نے بہت ہی خوبصورت انداز میں آداب ِمجالس کو شرعی دلائل کے ساتھ پیش کیا ہے اس کتاب میں مذکور موضوعات اتنے عمدہ او رمفید ہیں کہ ہر مجلس ومحفل میں پیش کئے جانےکے قابل ہیں ہر مربی ومعلم ان کی روشنی میں اپنےزیر تربیت حلقہ کے افراد کی تربیت کرسکتاہے اللہ سےدعا ہے کہ قرآن وسنت کی روشنی میں غیر موزوں مجالس کی نشاندہی کرنےوالی اس مفید کتاب سےراہنمائی حاصل کرکے اہل اسلام کو اس پر عمل کرنے کی توفیق بخشے ۔گاپس علامہ البانی رحمہ اللہ نے اس سوال کا نہایت ہی مفصل اور واضح جواب ارشاد فرمایاجس کی افادیت کو پیش نظر رکھتے ہوئے قارئین کی خدمت میں یہ رسالہ پیش کیا جارہاہے ۔

    [gn_spacer size=”10″]

    [ddownload id=”65519″ text=”Download Book”] Size: [ddownload_size id=”65519″] | Downloaded [ddownload_count id=”65519″] times

    [gn_divider]

  • Jhoot ki Sangeni Aur iski Iqsaam | The severity of Lying and its types

    Jhoot ki Sangeni Aur iski Iqsaam | The severity of Lying and its types

    [gn_spacer size=”15″]

    [captionpix imgsrc=”http://www.hasbunallaah.com/wp-content/uploads/jhootkisangeeniauriqsaam344.jpg” theme=”chain” width=”250″ align=”center”]
    [gn_spacer size=”5″]

    Sins are of two types: Major and Minor. And among Major sins, some have intense consequences. One such Major Sin is “Lying”, or “Untruthfulness”.  However, surprisingly this has become a second nature, an extreme common act in our society to tell lies and to malign and accuse people of something that is far from reality. Some people do it to please their Nafs, ego or because of Jealousy and self pride.

    Dr. Fazl Ilahi has explained this heinous sin in this book with shedding light on: Seriousness of telling lies, the reward from Allah to the one who seeks repentance of not lying again, types of Lying, and exceptional circumstances of permitting lies and similiar issues in the light of Qur’an and authentic Sunnah. Every reader shall read this book so as to enable himself to purify the society from this major sin.

    عنوان:جھوٹ کی سنگینی اور اس کی اقسام
    مصنف :پروفیسر ڈاکٹر فضل الہی


    مختصر بیان:گناہوں کی دو قسمیں ہیں :صغیرہ اور کبیرہ ،پھر کبیرہ گناہوں میں بعض انتہائی سنگین ہیں ،جن کی بنا پر لوگ شدید اذیت اور مشکلات سے دو چار ہوتے ہیں ۔ایسے ہی گناہوں میں سے ایک بد ترین گناہ جھوٹ ہے ۔لیکن حیرت انگیز بات یہ ہے کہ ہمارے معاشرے میں جھوت عام ہو چکا ہے ۔بہت سے لوگ دوسرے لوگوں کے جھوٹ پر رنجیدہ ہونے والے اپنے لیے دروغ گوئی کو عقل و دانش کی علامت سمجھتے ہیں ۔کذب بیانی سے بزعم خود دوسروں کو بے وقوف بنانے کا تذکرہ اپنے لیے باعث افتخار گردانتے ہیں ۔عالم اسلام کے عظیم اسکالر ڈاکٹر فضل الہیٰ نے زیر نظر کتاب میں جھوٹ کی ہلاکت خیزی کو واضح کیا ہے اور جھوٹ کی سنگینی ،جھوٹ چھوڑنے کا عظیم الشان صلہ ،جھوٹ کی اقسام اور جھوٹ بولنے کی اجازت کے مواقع جیسے اہم مسائل کو قرآن و حدیث اور علمائے سلف کے اقوال کی روشنی میں اجاگر کیا ہے ۔ہر مسلمان کو یہ کتاب لازماً پڑھنی چاہیے تاکہ معاشرے کو جھوٹ جیسے قبیح جرم سے پاک کیا جا سکے ۔

    [gn_spacer size=”10″]

    [ddownload id=”65183″ text=”Download Book”] Size: [ddownload_size id=”65183″] | Downloaded [ddownload_count id=”65183″] times

    [gn_divider]

  • Gham na Karein | Don’t Be Sad

    Gham na Karein | Don’t Be Sad

    [gn_spacer size=”15″]

    [captionpix imgsrc=”http://www.hasbunallaah.com/wp-content/uploads/ghamnakareinbook344.jpg” theme=”chain” width=”250″ align=”center”]

    Author: Dr. ‘Ae’id Al-Qarni

    This book was sold out with it’s 1 million copies within days of it’s first publishing. One of the masterpieces written by the well known author which guides the lost man of today with it’s gems and jewels guidance, a book which is full of the flowers of wisdom extracted from Qur’an and Sunnah, and with the experience of good scholars of east and west. A Must read.

    (عنوان: غم نہ کریں ( جدید ایڈیشن
    مصنف:ڈاکٹر عائض القرنی
    مترجم : غطریف شہباز ندوی

    مختصر بیان:دنیا دارالامتحان ہے اس میں انسانوں کو آزمایا جاتا ہے ۔آزمائش سے کسی مومن کوبھی مفر نہیں۔ دنیا میں غم ومسرت اور رنج وراحت جوڑا جوڑا ہیں ان دونوں موقعوں پر انسان کو ضبط نفس اور اپنے آپ پر قابو پانے کی ضرورت ہے یعنی نفس پر اتنا قابو ہوکہ مسرت وخوشی کے نشہ میں اس میں فخر وغرور پیدا نہ ہو اور غم وتکلیف میں وہ اداس اور بدل نہ ہو۔ انسان کو اس جہاں میں طرح طرح کی مشکلات اور پریشانیوں کاسامنا کرنا پڑتاہے۔ قسم قسم کےہموم وغموم اس پر حملہ آور ہوتے ہیں ۔اور یہ تمام مصائب وآلام بیماری اور تکالیف سب کچھ منجانب اللہ ہے اس پر ایمان ویقین رکھنا ایک مومن کے عقیدے کا حصہ ہے کیوں کہ اچھی اور بری تقدیر کا مالک ومختار صر ف اللہ کی ذات ہے ۔ اللہ تعالیٰ اپنے بندوں میں سےجنہیں چاہتا ہے انہیں آزمائش میں مبتلا کردیتا ہے تاکہ وہ اطاعت پرمضبوط ہوکر نیکی کے کاموں میں جلدی کریں اور جوآزمائش انہیں پہنچی ہے ۔اس پر وہ صبر کریں تاکہ انہیں بغیر حساب اجروثواب دیا جائے ۔ اور یقیناً اللہ کی سنت کا بھی یہی تقاضا ہےکہ وہ اپنے نیک بندوں کوآزماتا رہے تاکہ وہ ناپاک کوپاک سےنیک کو بد سے اور سچے کوجھوٹے سے جدا کردے ۔ لیکن جہاں تک ان کے اسباب کا تعلق ہے تو وہ سراسر انسان کے اپنے کئے دھرے کا نتیجہ سمجھنا چاہیے جیسا کہ ارشاد باری تعالیٰ ہے’’جوکچھ تمہیں مصائب پہنچتے ہیں وہ تمہارے ہی کردار کا نتیجہ ہیں جبکہ تمہارے بے شمار گناہوں کو معاف کردیا جاتا ہے ‘‘ زیر نظر کتاب ’’غم نہ کریں‘‘ڈاکٹرعائض القرنی کی مقبول ترین عربی کتاب لاتحزن کا اردو ترجمہ ہے۔اس کتاب کو عالم ِعرب اور یورپ میں شاندار کامیابی ومقبولیت حاصل ہوئی ہےاس کی دس لاکھ کاپیاں کچھ عر صہ میں ہاتھوں ہاتھ فروخت ہوگئیں۔پوری دنیا میں اس کتاب نےاپنی مقبولیت کےبے مثال ریکارڈ قائم کیے ہیں ۔ یورپ میں یہ کتاب Don’t Be Sad اور عرب میں لاتحزن برصغیر پاک و ہند میں غم نہ کریں کےنام سے مختلف ناشرین نے شائع کی ۔ زیر تبصرہ کتا ب محترم غطریف شہباز ندوی کا سلیس ورواں ترجمہ ہے جسے محترم طاہر نقاش نے (مدیر دالابلاغ ،لاہور ) حسنِ طباعت سے آراستہ کیا ہے ۔ مؤلف نے اس میں وہ تمام شرعی ہدایات کہ جن کومدنظر رکھتے ہو ے مایوسی اور پریشان کن کیفیت سےدور رہا جاسکتا ہے، ذکر کردیئے ہیں اور یہ ہدایات قرآن و حدیث کی نصوص سے مزین ہیں۔روحانی و قلبی قوت کےلئے کتاب لائق مطالعہ ہے۔ اور حزن وملال او رخوف ووحشت کے طوفانوں میں گھرے ہوئے دلوں کے لیے باعث ٹھنڈک وشفا ہے۔اللہ تعالیٰ مصنف،مترجم کی مساعی جمیلہ کوقبول فرمائے اور اور اللہ تعالیٰ جزائے خیر عطافرمائےمحترم محمد طاہر نقاش کو اور ان کے علم وعمل ،کاروبار میں برکت او ران کو صحت وتندرستی والی زندگی عطائے فرمائے کہ وہ اصلاحی وتبلیغی کتب کی اشاعت کے ذریعے دین ِاسلام کی اشاعت وترویج کے لیے کوشاں ہیں ۔ انہوں نے اپنے ادارے’’ دار الابلاغ‘‘ کی مطبوعات ہدیۃً عنائت کی ہیں۔(آمین) ۔

    [gn_spacer size=”10″]

    [captionpix imgsrc=”http://www.hasbunallaah.com/wp-content/uploads/aboutthisbook.png” theme=”chain” width=”450″ align=”center”]

     

     

    [ddownload id=”64914″ text=”Download Book”] | Size: [ddownload_size id=”64914″] | Downloaded [ddownload_count id=”64914″] times

    [gn_divider]

  • Ham Tawbah Kewn Nahi Kartey | Why we do not repent?

    Ham Tawbah Kewn Nahi Kartey | Why we do not repent?

    [gn_spacer size=”15″]

    [captionpix imgsrc=”http://www.hasbunallaah.com/wp-content/uploads/tawbakewnnahikartey344.jpg” theme=”chain” width=”250″ align=”center”]

    It is an attribute of mankind that they are not saved from committing sins intentionally or unintentionally. And the best person is the one who senses his mistakes after committing this sin. He quickly senses that if he does not repent to his creator (Allaah Subhana Wa Ta’ala) then this will upset Him which he does not afford it. Hence, this person immediately humbles himself and prostrate to his Lord for forgiveness promising his Lord for not to return back to the sinful act. This act of committing the sin, the sense of being ashamed of it along with going back to his Lord with true repentance is only possible if that man has a sound and sincere heart. On the other hand, there are also numerous unfortunate beings in this world who never get this cognition in their whole life that their Lord, Allaah exalted be he, has already become upset with them. And they live their whole life unaware from this dangerous reality and commit sins day and night 24×7 unaware bringing themselves closer to the wrath of Allaah in this life and hereafter.

    This book “Why we do not repent?” is a beautiful discussion on those unfortunate people who deprived themselves from Repentance from their sins. We hope that this book will invoke Khashyah (fear of Allah with knowledge) and shall become a cause of getting Towfiq of true and sincere Repentance asked from Allaah Subhana Wa Ta’ala.

    عنوان: ہم توبہ کیوں نہیں کرتے
    مصنف:محمد حسین یعقوب

    مختصر بیان:انسان کی خصلت ہے کہ وہ نسیان سے محفوظ نہیں رہ سکتا۔ اس کے تحت وہ دانستہ یا نادانستہ گناہ کر بیٹھتا ہے ۔ بہترین انسان وہ ہے جسے گناہ کے بعد یہ احساس ہو جائے کہ اس سے غلطی ہوگئی ہے ۔ اگر اس نے توبہ نہ کی تویہ غلطی اس کے خالق ومالک کو اس سے ناراض کردے گی۔ اس سےاپنے معبود ومالک کی ناراضگی کسی صورت بھی برداشت نہیں ہوتی۔ اسی لیے وہ فوری طور پر اللہ کریم کے دربار میں حاضر ہوکر گڑگڑاتا ہے اور وہ آئندہ ایسے گناہ نہ کرنے کا پکا عزم کرتےہوئے توبہ کرتا ہے کہ اے مالک الملک اس مرتبہ معاف کردے آئندہ میں ایسا کبھی نہ کروں گا۔گناہ کے بعد ایسے احساسات اور پھر توبہ کے لیے پشیمانی وندامت پر مبنی یہ عمل ایک خوش نصیب انسان کےحصہ میں آتا ہے۔ جب کہ اس جہاںمیں کئی ایسے بدنصیب سیاہ کار بھی ہیں جن کوزندگی بھر یہ احساس نہیں ہوتا کہ ان کا مالک ان سے ناراض ہوچکا ہے اور وہ ہیں کہ دن رات گناہ کرتے چلےجاتےہیں اور رات کوگہری نیند سوتے ہیں یا مزید گناہوں پر مبنی اعمال میں مصروف رہ کر گزار دیتے ہیں۔جبکہ اللہ کریم اس وقت پہلے آسمان پر آکر دنیا والوں کوآواز دیتا ہے کہ: اے دنیاوالو! ہےکوئی جو مجھ سے اپنے گناہوں کی مغفرت طلب کرے … ہے کوئی توبہ کرنے والا میں اسے ا پنی رحمت سے بخش دوں…؟زیر تبصرہ کتاب ’’ہم توبہ کیوں نہیں کرتے ؟‘‘ میں اسی حقیقت کوزیر بحث لایاگیا ہے ۔یہ کتاب توبہ سے محروم رہ جانے والے بدنصیبوں کا نصیحت آموزاو ر فکر انگیز تذکرہ ہے ۔امید ہے کہ یہ کتا ب دلوں میں خشیت الٰہی پیدا کر کے آنکھوں سے گرم آنسوبہاکر اللہ کے دربار میں گڑگراکر توبہ کرنےکی توفیق کاباعث بنے گے ۔یہ کتاب جناب محمد حسین یعقوب صاحب کی تصنیف ہے ۔ اس عربی کتاب کو اردو قالب میں ڈھالنے کا فریضہ جناب محترم ابو حمزہ ظفر اقبال صاحب نے انجام دیا ہے ۔اور محترم محمد طاہر نقاش صاحب نے اس موضوع کے متعلقہ مضامین کو اس میں شامل کرکے طباعت کے عمدہ معیار پر شائع کیا ہے ۔ اللہ تعالیٰ جزائے خیر عطافرمائے (آمین) ۔

    [gn_spacer size=”10″]

    [ddownload id=”64804″ text=”Download Book”] | Size: [ddownload_size id=”64804″] | Downloaded [ddownload_count id=”64804″] times

    [gn_divider]