HasbunAllaah

Category: Fiqh Urdu Books

  • Ikhtilaaf of Fuqaha in Qawaid Usuliyah and its impact on Masail Fiqhiyyah

    Ikhtilaaf of Fuqaha in Qawaid Usuliyah and its impact on Masail Fiqhiyyah

    [gn_spacer size=”5″]

    Ikhtilaaf of Fuqaha in Qawaid Usuliyah and its impact on Masail Fiqhiyyah

    Author: Doctor Mustafa Syed ul Khen

    Translator: Habib ur Rehman

    Differences in arguments among the Ulema of Jurisprudence is an interesting topic. The third and fourth-century jurists focussed on this subject and wrote books on this discourse. Mohammad ibn Nasr al-Marwazi, Muhammad ibn Jarir At-Tabari and Abu Jafar Ahmad ibn Muhammad Al-Tahawi (May Allah have mercy upon all of them) wrote books on this subject. Shah Waliullah Dehalwi (Rahmatullah Alehe), the famous Jurist of the subcontinent, wrote two magazines (Risa’il)) on this subject. One Risala is a fundamental debate on Ijtihaad and Taqleed, while a chapter of this book is based on the “Causes” and its “explanations”. The second Risala of Shah Waliullah is called ‘Risala Al-Insaaf Fi Bayan Sabab Al-Ikhtilaaf’. In this Risala, not only Asbaab wa ‘Ilal of Ai’mma Fuqaha is discussed but also some of the important narrative texts have been implicated.

    In this book, Professor Mustafa Saeed al-Hasan, keeping in view the treasure of ‘Ilm of Salaf, has reviewed in detail Qawaid Usulliyah and has explained in detail the visible effects due to the differences in these Qawaid. The Shariah Academy has translated this book into Urdu and Maulana Habibur Rahman, a young Aalim in Shariah Academy, has done this hard work to translate this book into the Urdu language very efficiently. May Allah accept this great work by both of them.

    [gn_spacer size=”10″]
    عنوان: قواعد اصولیہ میں فقہاء کا اختلاف اور فقہی مسائل پر اس کا اثر
    مصنف : ڈاکٹر مصطفیٰ سعید الخن
    مترجم: حبیب الرحمن


    مختصر بیان:فقہا کی اختلافی آرا اور ان کے دلائل کاتنقیدی مطالعہ ایک دلچسپ موضوع ہے۔ تیسری اور چوتھی صدی کے فقہا نے اس موضوع کی طرف توجہ کی اور اختلاف فقہا پر مستقل کتابیں لکھیں۔ محمدبن نصر المروزی، محمد بن جریر طبری اور ابو جعفراحمد بن محمد الطحاوی نے اس موضوع پر بسیط کتب تحریر فرمائیں۔ برصغیر کے معروف فقیہ شاہ ولی اللہ نے اس موضوع پر دو رسالے تحریر فرمائے۔ ایک رسالہ تو اجتہاد و تقلید پر اصولی بحث ہے لیکن اس کتاب کا ایک باب اختلاف فقہا اور اس کے اسباب و علل پر ہے۔ شاہ صاحب کا دوسرا رسالہ ’رسالہ الانصاف فی بیان سبب الاختلاف‘ ہے۔ اس رسالہ میں ائمہ فقہا کے اسباب و علل پر بھی گفتگو کی ہے اور بعض اہم فقہی فقہی مسالک میں تطبیق کی سعی بھی کی ہے۔ زیر تبصرہ کتاب میں بھی پروفیسر مصطفیٰ سعید الخن نے اس موضوع پر اسلاف کے ذخیرہ علم کو پیش نظر رکھ کر قواعد اصولیہ کا علمی جائزہ لیا ہے اور قواعد اصولیہ میں اختلاف کی وجہ سے جو اثرات اختلاف الفقہا پر مرتب ہوئے ہیں ان کو بالتفصیل بیان کیا ہے۔ اس کتاب کی علمی حیثیت اور موجودہ دور میں اس کی افادیت کے پیش نظر شریعہ اکیڈمی نے اس کا اردو ترجمہ کرایا ہے۔ شریعہ اکیڈمی کے فاضل نوجوان مولانا حبیب الرحمٰن نے اس کتا ب کو اردو میں ترجمہ کرنے کا کام سرانجام دیا ہے۔ اصول فقہ اور قواعد اصولیہ کے فنی مباحث کو بڑی محنت سے انھوں نے رواں اردو میں منتقل کیا ہے۔

    [gn_spacer size=”10″]

    [ddownload id=”66522″ text=”Download Book”] Size: [ddownload_size id=”66522″] | Downloaded [ddownload_count id=”66522″] times

    [gn_divider]

  • Al-Muhalla | by Imam Ibn Hazm

    Al-Muhalla | by Imam Ibn Hazm

    [gn_spacer size=”10″]

    Al-Muhalla – A fabulous volume of 11 books on the Fiqh of hadeeth with more than 2000 Ahkaam and Masaail by the great imam of his time Ibn Hazm Al-Undulusi

    Author: Ibn Hazm Al-Andulusi (Rahmatullah alehe)

    Translated by: Mawlana Ghulam Ahmad Hariri

    Aforementioned book “Al-Muhalla” is a famous authorship of the fifth Hijri century Muslim scholar Ibn Hazm the Andalusi. It is a book which scholars and researchers generally Shaykh al-Islam Ibn Taymiyyah and Ibn Qayyam have given much importance, may Allah have mercy upon them both.  This book embraces all the important issues of life and worship comprising of more than 2000 Masaail and Ahkaam.  Modern area Arabic and Egyptian scholars have highly benefited from this book in the contemporary issues.

    Imam Ibn Hazm was known to have rejected the Qayas and always used to take Nusoos (Quran and Hadeeth) in establishing Ahkaam. May Allaah have mercy upon him and give him the reward (of good) for his sincere contribution and forgive him for any mistakes that have occurred due to his Ijtihaad.

    Note: This book is for students of knowledge only and not for the laymen.

    Volume 1 is available at the moment, other volumes will be uploaded as they become available.

    [gn_spacer size=”10″]

    [ddownload id=”66158″ text=”Download Volume 1″] Size: [ddownload_size id=”66158″] | Downloaded [ddownload_count id=”66158″] times

    [gn_divider]

  • Al-Muwafaqat Fi Usul Al-Shariah [Updated]

    Al-Muwafaqat Fi Usul Al-Shariah [Updated]

    Al-Muwafiqat Fi Usul Al-Shariah (2 Volumes)

    Author: Imam Shatibi (Rahmatullah)

    [gn_spacer size=”10″]

    عنوان: الموافقات فی اصول الشریعہ
    مصنف : امام شاطبی رحمہ اللہ
    مترجم: عبد الرحمن کیلانی

    مختصر بیان: انسانی زندگی ہمیشہ تغیر پذیر رہتی ہے۔ احوال و ظروف بدلتے رہتے ہیں۔ اس لیے یہ ضروری تھا کہ انسانی زندگی کے لیے ناگزیر حقیقتوں کو معیار ٹھہرا کر کچھ ایسے قواعد وضع کر دئیے جائیں جو پیش آمدہ معاملات میں حکم کی تلاش میں ممد و معاون ہوں اور یہ قواعد شارع حقیقی کی رضا سے متصادم نہ ہوں۔ اس مقصد کے حصول کے لیے علمائے اسلام نے بڑی تگ و دو کی اور اصول قانون یا اصول فقہ پر ایک ایسا ذخیرہ تیار کیا جس کی مثال دنیا کی قانونی تاریخ میں نہیں ملتی۔ ہر دور کے علما نے اس ذخیرہ میں اضافہ کیا۔ علامہ شاطبی کی زیر نظر کتاب اسلامی اصول قانون کی ایک معتبر کتاب ہے جس میں علامہ نے اس فن کا کما حقہ احاطہ کیا ہے۔ اس کتاب کی بڑی خوبی یہ ہے کہ یہ مذاہب اربعہ کے اصولیین کی آرا پر ایک مکمل تبصرہ ہے اور آئندہ کے لیے فن اصول کے طلبا کے لیے ایک نمونہ کما ل ہے۔ مفتی، مجتہد، قاضی اور ولی الامر کے لیے اس کا مطالعہ ایسے گوشے کھولتا ہے کہ وہ تلاش حکم میں منشائے شارع حقیقی کو پا لیتا ہے اور کسی دشواری سے دوچار نہیں ہوتا اس لیے اس کتاب میں علامہ نے جو کچھ بھی کہا ہے وہ قرآن و سنت سے مستنبط ہے۔ مولانا عبدالرحمٰن کیلانی نے اس کتاب کو اردو قالب میں منتقل کیا ہے

    [gn_spacer size=”10″]

    [ddownload id=”65795″ text=”Download Vol 1″] Size: [ddownload_size id=”65795″] | Downloaded [ddownload_count id=”65795″] times

    [gn_spacer size=”10″]

    [ddownload id=”65798″ text=”Download Vol 2″] Size: [ddownload_size id=”65798″] | Downloaded [ddownload_count id=”65798″] times

    [gn_spacer size=”10″]

    [ddownload id=”91422″ text=”Download Vol 3″] Size: [ddownload_size id=”91422″] | Downloaded [ddownload_count id=”91422″] times

    [gn_spacer size=”10″]

    [ddownload id=”91423″ text=”Download Vol 4″] Size: [ddownload_size id=”91423″] | Downloaded [ddownload_count id=”91423″] times

    [gn_divider]

  • Jamai’ Al-Usool | Al-Wajeez Fi Usool Al-Fiqh

    Jamai’ Al-Usool | Al-Wajeez Fi Usool Al-Fiqh

    [gn_spacer size=”15″]

    [captionpix imgsrc=”http://www.hasbunallaah.com/wp-content/uploads/jamie-al-usul-book344.jpg” theme=”chain” width=”250″ align=”center”]
    [gn_spacer size=”5″]

    This book “Jamai’ al-Usool” in the Urdu translation of the author’s Arabic book on Usool al-Fiqh titled “Al-Wajeez fi Usool Al-Fiqh”.

    (عنوان:جامع الاصول ( الوجیز فی اصول الفقہ
    مصنف :عبد الکریم زیدان
    مترجم : احمد حسن


    مختصر بیان:وہ علم جس میں احکام کے مصادر ،ان کے دلائل کے ، استدلال کے مراتب اور استدلال کی شرائط سےبحث کی جائے او راستنباط کے طریقوں کووضع کر کے معین قواعد کا استخراج کیا جائے کہ جن قواعد کی پابندی کرتے ہوئے مجتہد تفصیلی دلائل سے احکام معلوم کرے ، اس علم کا نام اصول فقہ ہے ۔علامہ ابن خلدون کے بقول اس وجہ سے یہ علم علوم شریعت میں سے سب سے عظیم، مرتبے میں سب سے بلند اور فائدے کے اعتبار سے سب سے زیادہ معتبرہے (مقدمہ ابن خلدون ص:452)جس طرح کسی بھی زبان کو جاننے کےلیے اس زبان کے قواعد واصول کو سمجھنا ضروری ہے اسی طر ح فقہ میں مہارت حاصل کرنےکے لیے اصول فقہ میں دسترس اور اس پر عبور حاصل کرناضروری ہے اس علم کی اہمیت کے پیش نظر ائمہ فقہاء و محدثین نے اس موضوع پر کئی کتب تصنیف کی ہیں اولاً امام شافعی نے الرسالہ کے نام سے کتاب تحریرکی پھر اس کی روشنی میں دیگر اہل علم نے کتب مرتب کیں۔ اصول فقہ کی تاریخ میں بیسویں صدی کو خصوصی اہمیت حاصل ہے۔ا س دور میں علم اصول فقہ نےایک نئی اٹھان لی اوراس بر کئی جہتوں سے کام کاآغاز ہوا:مثلاً تراث کی تنقیح وتحقیق ،اصول کاتقابلی مطالعہ ،راجح مرجوح کاتعین اور مختلف کتب میں بکھری مباحث کو یک جا پیش کرنےکے ساتھ ساتھ موجودہ قانونی اسلوب اور سہل زبان میں پیش کرناوغیرہ ۔اس میدان میں کام کرنےوالے اہل علم میں ایک نمایاں نام ڈاکٹر عبد الکریم زیدان کا بھی ہے۔ اصول فقہ پران کی مایۂ کتاب ’’ الوجیز فی اصول الفقہ‘‘ اسی اسلوب کی نمائندہ کتاب ہے اور اکثر مدارس دینیہ میں شامل نصاب ہے ۔
    زیر نظر کتاب ’’ جامع الاصول ‘‘ سید عبدالکریم زیدا ن کی اصول فقہ کے موضوع پر جامع عربی کتاب ’’الوجیز فی اصول الفقہ‘‘ کا ترجمہ ہے ۔ فاضل مصنف نے اس کتاب کو چارابو اب(باب اول :حکم کی مباحث۔ باب دوم :احکام کے دلائل کی بحث میں۔باب ثالث:احکام کے استنباط کے طریقہ اور قواعد اور ان کے ساتھ ملحق قواعد ترجیح اور ناسخ ومنسوخ۔باب چہارم : اجتہاد ا راس کی شرائط ،مجتہد،تقلید اوراس کے تعریف۔) میں تقسیم کرکے مثالوں کے ساتھ تفصیلی مباحث پیش کی ہیں ۔ مصنف نے اس میں ہر مسئلے کے بارے میں بنیادی اوراہم اصول اختصار وجامعیت کے ساتھ بیان کیے ہیں۔ اس کتاب کی بڑی خصوصیت یہ ہے کہ مؤلف نے کسی ایک مکتب فکر کے اصول پیش نہیں کیے اور نہ کسی خاص مکتب فقہ کی تقلید وحمایت کی ہے۔اختلافی مسائل میں مصنف نے مختلف آراء کا محاکمہ کیا ہے اور آخر میں اپنی رائے پیش کی ہے ۔ عربی کتاب کو اردو قالب میں ڈھالنےکی سعادت ڈاکٹر احمد حسن نے حاصل کی ہے۔مترجم نےترجمہ کے علاوہ حاشیے میں بعض مقامات پر اضافاجات بھی کیے ہیں۔اس سے قبل یہ کتاب مجتبائی پریس لاہور سے شائع ہوئی تھی لیکن اس میں کچھ پیرا گراف ترجمہ ہونے سے رہ گئے تھے۔اس ایڈیشن میں ڈاکٹر عبدالحی ابڑو صاحب نے کتاب کی دوبارہ نظر ثانی کی اور جن پیراگراف کا ترجمہ رہ گیا تھا ان کا ترجمہ کرکے کتاب میں شامل کردیا ہے اورمکمل کتاب کو کمپوز کروا کر طباعت کےاعلیٰ معیار پر شائع کیا۔جس کی وجہ سےیہ ایڈیشن پہلے ایڈیشن سے زیادہ مفید ہوگیا ہے۔امید ہے یہ کاوش اصول فقہ کے طلبہ اور علمائے کرام کےلیے مفید ثابت ہوگی۔یہ کتاب اپنے موضوع میں افادیت او رجامعیت کے پیش نظر وفاق المدارس سلفیہ او راکثر مدارس دینیہ کے نصاب میں شامل ہے۔آمین۔

    [gn_spacer size=”10″]

    [ddownload id=”65116″ text=”Download Book”] Size: [ddownload_size id=”65116″] | Downloaded [ddownload_count id=”65116″] times

    [gn_divider]

  • Ad-Durar Al-Bahiyah Fi Masaa’il Al-Fiqhiyyah | Fiqh Al-Hadeeth | Imam Shawkani

    Ad-Durar Al-Bahiyah Fi Masaa’il Al-Fiqhiyyah | Fiqh Al-Hadeeth | Imam Shawkani

    [gn_spacer size=”10″]


    [gn_spacer size=”5″]

    مختصر بیان: الدرر البھیۃ‘امام شوکانی رحمہ اللہ کی فقہی مسائل پر ایک بہت ہی جامع اور درسی کتاب ہے۔ امام شوکانی متاخرین سلفیہ کے ائمہ میں شمار ہوتے ہیں اور ۲۷۸ کے قریب علمی تحقیقات اور تالیفات کے مصنف ہیں۔ امام شوکانی رحمہ اللہ کی ا س کتاب کی عربی زبان میں تو کئی ایک شروحات موجو دہیں لیکن اردو میں کوئی جامع شرح موجود نہ تھی ۔ محترم جناب حافظ عمران ایوب لاہوری صاحب نے امام شوکانی رحمہ اللہ کی اس کتاب کا ترجمہ اور ایک تفصیلی شرح ’فقہ الحدیث‘ کے نام سے دو جلدوں میں مرتب کی ہے جس میں ایک ہی مسئلہ کے بارے متفر ق فقہائ، فقہی مذاہب اور مسالک کی آراء اور ان کے دلائل کے احصاء کی کوشش کی گئی ہے۔ کتاب اس قدر جامع اور معلومات افزا ہے کہ تقابلی فقہ کے ابتدائی طالب علم اور استاذ دونوں کے لیے مفید ہے۔مصنف نے مختلف فقہی آراء کے بیان میں فقہ کی امہات الکتب سے استفادہ کرتے ہوئے موقف کو براہ راست ان کتابوں سے نقل کیا ہے جس سے اس شرحکی اہمیت اور بھی بڑھ جاتی ہے۔فقہی آراء کے دلائل میں احادیث کے بیان میں ان کی صحت وضعف کی طرف بھی اشارہ کیا گیا ہے اور اس بارے زیادہ تر علامہ البانی رحمہ اللہ کی تحقیقات پر اعتماد کیا گیا ہے۔ کتاب میں معاصر علماء اور جدید مسائل کا ٹچ بھی موجود ہے جس سے کتاب کی کشش میں کئی گنا اضافہ ہو گیا ہے۔ شیخ عاصم الحداد کی ’فقہ السنہ‘ کے بعد تقابلی فقہ(Comparitive Fiqh) پر لکھی جانے والی یہ واحد کتاب ہے جس نے بعض پہلوؤں سے ’فقہ السنہ‘ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔کتاب کے مطالعہ سے معلوم ہوتا ہے کہ مولف نے اس کتاب کی تالیف میں بہت محنت اور جدوجہد کی ہے۔ اللہ تعالیٰ ان کی اس مساعی جمیلہ کو قبول فرمائے۔تقابلی فقہ کا ذوق رکھنے والوں کے لیے یہ کتاب ایک لاجواب تحفہ ہے۔حافظ عمران ایوب لاہوری صاحب کئی ایک کتابوں کے مصنف ہیں لیکن ان کی اس کتاب کے بارے واقعتا یہ کہا جا سکتا ہے کہ اگر انہوں نے اس کے علاوہ کوئی کتاب تصنیف نہ بھی کی ہوتی ہے توپھر بھی ان کے تعارف کے لیے صرف یہی کتاب کافی تھی۔

    [gn_spacer size=”5″]

    This is an Urdu translation of the popular book on fiqh issues by Imam Ash-Shawkani titled ‘Ad-Durar Al-Bahiyah Fi Masaa’il Al-Fiqhiyyah’.

    [gn_spacer size=”10″]

    [ddownload id=”64206″ text=”Download Vol-1″] | Size: [ddownload_size id=”64206″] | Downloaded [ddownload_count id=”64206″] times

    [gn_spacer size=”5″]

    [ddownload id=”64207″ text=”Download Vol-2″] | Size: [ddownload_size id=”64207″] | Downloaded [ddownload_count id=”64207″] times

    [gn_divider]

  • Kitab ul Ijmaa’ کتاب الاجماع امت مسلمہ کے 765 اجماعی مسائل

    Kitab ul Ijmaa’ کتاب الاجماع امت مسلمہ کے 765 اجماعی مسائل

    [gn_spacer size=”10″]

    مصنف امام ابوبکر ابن المنذر نیشاپوری

    ترجمہ و توضیح: ابو القاسم عبدالعظیم

     [ddownload id=”1041″ text=”Download Book” style=”button” color=”black”] | Size: [ddownload_size id=”1041″] | Downloaded [ddownload_count id=”1041″] times

    [gn_spacer size=”5″]

    Kitab Ul Ijmaa’ – By Imam Abu Bakar Ibn Al-munzar Nishapuri


    [gn_divider]