HasbunAllaah

Category: Bidah

  • Bid’at ka Encyclopedia

    Bid’at ka Encyclopedia

    [gn_spacer size=”15″]

    [captionpix imgsrc=”http://www.hasbunallaah.com/wp-content/uploads/biddatkaencyclopedia344.jpg” theme=”chain” width=”250″ align=”center”]
    [gn_spacer size=”5″]

    This book “Bid’aat ka Encyclopedia” is the Urdu translation of the Arabic book “Qamoos Al-Bidah” which was collected by Abu Ubaidah bin Hasan Al-Salman and Abu Abdullah Ahmad bin Ismail Shawkani. This Arabic book was derived from the work of Great Muhaddith Nasir uddin Albani (May Allah have mercy upon him).  In this book, various types and kinds of all the Bid’aat have been mentioned which have been spreaded by Ulema Su since ages to their extreme blind followers, who perform them assuming it’s the “Islam” they are following. An excellent read on this topic.

    عنوان:بدعات کا انسائیکلو پیڈیا
    مصنف :ناصر الدین البانی
    مترجم : ڈاکٹر حافظ محمد شہباز حسن


    مختصر بیان:دینِ اسلام ایک سیدھا اور مکمل دستورِ حیات ہے جس کو اختیار کرنے میں دنیا وآخرت کی کامرانیاں پنہاں ہیں ۔ یہ ایک ایسی روشن شاہراہ ہے جہاں رات دن کا کوئی فرق نہیں اور نہ ہی اس میں کہیں پیچ خم ہے ۔ اللہ تعالیٰ نے اس دین کو انسانیت کے لیے پسند فرمایا اوررسول پاکﷺ کی زندگی ہی میں اس کی تکمیل فرمادی۔عقائد،عبادات ، معاملات، اخلاقیات ، غرضیکہ جملہ شبہائے زندگی میں کتاب وسنت ہی دلیل ورہنما ہے ۔ہر میدان میں کتاب وسنت کی ہی پابندی ضروری ہے ۔صحابہ کرام ﷢ نے کتاب وسنت کو جان سے لگائے رکھا ۔ا ن کے معاشرے میں کتاب وسنت کو قیادی حیثیت حاصل رہی اور وہ اسی شاہراہ پر گامزن رہ کر دنیا وآخرت کی کامرانیوں سے ہمکنار ہوئے ۔ لیکن جو ں جوں زمانہ گزرتا گیا لوگ کتاب وسنت سے دور ہوتے گئے اور بدعات وخرافات نے ہر شعبہ میں اپنے پیر جمانے شروع کردیئے ۔ اور اس وقت بدعات وخرافات اور علماء سوء نے پورے دین کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے ۔وقت کے راہبوں ،صوفیوں، نفس پرستوں او رنام نہاد دعوتِ اسلامی کے دعوے داروں نے قال اللہ وقال الرسول کے مقابلے میں اپنے خود ساختہ افکار وخیالات اور طرح طرح کی بدعات وخرافات نے اسلام کے صاف وشفاف چہرے کو داغدار بنا دیا ہے جس سے اسلام کی اصل شکل گم ہوتی جارہی ہے ۔اور مسلمانوں کی اکثریت ان بدعات کو عین اسلام سمجھتی ہے۔دن کی بدعات الگ ہیں ، ہفتے کی بدعات الگ ،مہینے کی بدعات الگ،عبادات کی بدعات الگ ،ولادت اور فوتگی کے موقع پر بدعات الگ غرض کہ ہر ہر موقع کی بدعات الگ الگ ایجاد کررکھی ہیں۔جید اہل علم نے بدعات اور اس کے نقصانات سے روشناس کروانے کے لیے اردو وعربی زبان میں متعدد چھوٹی بڑی کتب لکھیں ہیں جن کے مطالعہ سے اہل اسلام اپنے دامن کو بدعات سے خرافات سے بچا سکتے ہیں۔ زیر نظر کتاب ’’بدعات کا انسکائیکلوپیڈیا‘‘ ابو عبیدہ مشہور بن حسن آل سلمان اور ابو عبداللہ احمد بن اسماعیل شکوکانی کی مرتب شدہ عربی کتاب ’’قاموس البدع‘‘ کا ترجمہ ہے ۔یہ کتاب محدث العصر علامہ ناصر الدین البانی﷫ کی تصنیفات سے ماخوذ شدہ ہے۔ کتا ب کے ترجمہ اور اس پر استدراکات کا فریضہ جناب ڈاکٹر حافظ محمد شبہاز حسن﷾ نے بڑی محنت ولگن سے انجام دیاہے۔ مرتبین نےاس کتاب میں ان تمام بدعات کو یکجا کر دیا ہے جنہیں علمائے سوء بڑی کوشش سے روز بروز، ہفتہ بہ ہفتہ وار سبق کی طرح سکھاتے اور رٹاتے ہیں، مسلمانوں کی اکثریت اسے اسلام سمجھ کر بڑے انہماک سےیاد کرتی اور خوبصورتی کے ساتھ ادا کرتی ہے اور ان بدعات کی ادائیگی پر بے شمار دولت بھی خرچ کرتی ہے ۔مؤلفین نے بہت سےمقامات پر علامہ البانی﷫ کا موقف حاشیے میں انہی کے الفاظ سے پیش کیا ہے ۔ ایسے مقامات پر انہوں نے (منہ) کی رمز استعمال کی ہے ۔ دیگر حواشی مؤلفین کی طرف سے ہیں ۔ان دیگر حواشی میں بھی علامہ البانی کے موقف کی وضاحت کی گئی ہے ۔ یا انہی کے موقف کو اپنے الفاظ میں پیش کردیا گیا ہے ۔کتاب چونکہ علمی نوعیت کی ہے ۔اس لیے بعض دقیق علمی مسائل میں اختلاف رائے کابھی امکان ہوتا ہے اور انسانی کوشش میں غلطی کے احتمال کونظر انداز نہیں کیا جاسکتا ۔لہذا مترجم کتاب ڈاکٹر حافظ شہباز حسن صاحب نے بعض مواقع پر علامہ البانی ﷫ کے نکتہ نظر کے برعکس دوسرے علماء کا موقف حاشیہ میں پیش کردیا ہے تاکہ قارئین میں کسی قسم کی غلط فہمی یا بے چینی پیدا نہ ہو۔ اللہ تعالیٰ مرتبین، مترجم وناشرین کی اس عظیم کاوش کو قبول فرمائے اور اسے عوام الناس کےلیے نفع بخش بنائے اور مسلمانوں کو بدعات وخرافات سے محفوظ فرمائے۔آمین۔

    [gn_spacer size=”10″]

    [ddownload id=”65063″ text=”Download Book”] Size: [ddownload_size id=”65063″] | Downloaded [ddownload_count id=”65063″] times

    [gn_divider]

  • Valentine’s Day – History & Reality | An Islamic Perspective

    Valentine’s Day – History & Reality | An Islamic Perspective

    [gn_spacer size=”15″]

    [captionpix imgsrc=”http://www.hasbunallaah.com/wp-content/uploads/valentinesdaybook344.jpg” theme=”chain” width=”250″ align=”center”]

    In this book, the author has provided the history of Valentine’s day, it’s promotion by the various media, the reasons of ‘Why we shall not celebrate it’, and it’s value from the perspective of Islam (Shariah) along with some rulings by various Scholars of Islam. A very good read indeed. May Allaah reward the author with good in this life and hereafter for this work.


    عنوان: ویلنٹائن ڈے تاریخ ، حقائق اور اسلام کی نظر میں
    مصنف:عبدالوارث ساجد

    مختصر بیان:محبت ایک ایسا لفظ ہے جو معاشرے میں بیشتر پڑھنے اور سننے کو ملتا ہے اسی طرح معاشرہ میں ہر فرد اس کامتلاشی نظر آتا ہے اگرچہ ہرمتلاشی کی سوچ اورمحبت کے پیمانے جدا جدا ہوتے ہیں جب ہم اسلامی تعلیمات کا مطالعہ کرتے ہیں تویہ بات چڑھتے سورج کے مانند واضح ہوجاتی ہے کہ اسلام محبت اوراخوت کا دین ہے اسلام چاہتا ہے کہ تمام لوگ محبت،پیار اوراخوت کے ساتھ زندگی بسر کریں مگر قابل افسوس بات یہ ہے کہ ہمارے معاشرے میں محبت کوغلط رنگ دے کرمحبت کے لفظ کو بدنام کردیا گیا او ر معاشرے میں محبت کی بہت ساری غلط صورتیں پید ہو چکی ہیں اسکی ایک مثال عالمی سطح پر ”ویلنٹائن ڈے ” کا منایا جانا ہے ہر سال۱۴ فروری کو عالمی یومِ محبت کےطور پر ” ویلنٹائن ڈے” کے نام سے منایا جانے والا یہ تہوار ہر سال پاکستان میں دیمک کی طر ح پھیلتا چلا جارہا ہے ۔ اس د ن جوبھی جس کے ساتھ محبت کا دعوے دار ہے اسے پھولوں کا گلدستہ پیش کرتا ہے۔زیر نظر کتاب ” ویلنٹائن ڈے تاریخ، حقائق اور اسلام کی نظر میں” معروف صاحب بصیرت قلم کاراور بچوں کےادیب عبد الوارث ساجد﷾ کی تصنیف ہے موصوف اس کتاب کے علاوہ کئی کتب کےمصنف ہیں فاضل مصنف نے اس کتاب میں ویلنٹائن ڈے کی تاریخ ،اس کے فروغ میں میڈیا کردار،محبت کاتہوار (ویلنٹائن ڈے ہم کیوں منائیں،ویلنٹائن ڈے کی شرعی حیثیت جیسے موضوعات کو تفصیل سے پیش کرنے کےبعد آخرمیں کبار علماء کرام کے ویلنٹائن ڈے کے متعلق فتاویٰ جات کو بھی اس کتاب میں شامل کردیا ہے اللہ مصنف کے علم وعمل میں اضافہ فرمائے اور ان کی اس کاوش کو معاشرے کی اصلاح کا ذریعہ بنائے (آمین) ۔

    [gn_spacer size=”10″]

    [ddownload id=”64949″ text=”Download Book”] | Size: [ddownload_size id=”64949″] | Downloaded [ddownload_count id=”64949″] times

    [gn_divider]